لاہور (پ۔ر) منسٹر فار ہائر ایجوکیشن رانا سکندر حیات کا گورنمنٹ گریجویٹ کالج رکھ چھبیل مناواں لاہور کا سرپرائز دورہ۔ انٹرمیڈیٹ کے امتحانی مرکز کے دورے کے لئیے آئے وزیر برائے ہائر ایجوکیشن لاہور کے مضافات میں ایک بہترین تدریس گاہ کو دیکھ کر پرنسپل پروفیسر ڈاکٹر شارقہ ہاشمی کی کالج کے لئیے خدمات کو سراہتے رہے۔ اور طالبات سے پرنسپل کے لئیے تالیاں بھی بجوائیں۔وزٹ کے دواران کالج ہذا کے کثیرالمقاصد ہال میں قائد اعظم محمد علی جناح پر ایک جامع لیکچر منعقد ہو رہا تھا۔ وزیر ہائر ایجوکیشن نے ہال میں طالبات سے کالج، وہاں کے تعلیمی معیار اور ماحول کے بارے میں پوچھا۔ حالیہ پاک بھارت کشیدگی پر طالبات کے بطور پاکستانی جذبات کو سراہا اور طالبات کے ساتھ مل کر پاک فوج اور پاکستان کے حق میں نعرے لگائے۔ پرنسپل کالج پروفیسر ڈاکٹر شارقہ ہاشمی کی درخواست پر پندرہ دن میں کالج طالبات کے لئیے بس کی فراہمی کا وعدہ کیا۔ کالج میں بی ایس بلاک اور مزید کمپیوٹرز کی فراہمی کا اعلان کیا اور طالبات پر جدید ٹیکنالوجی سیکھنے کی اہمیت پر زور دیا۔
"وطن سے محبت کا ❤️🇵🇰"
وزیرِ محترم نے حب الوطنی کے جذبے کو سراہتے ہوئے اُن طلباء و طالبات میں 10,000 روپے فی کس تقسیم کیے، جنہوں نے ملی نغمہ گا کر اپنے وطن پاکستان سے محبت کا اظہار کیا۔
یہ نہ صرف ایک مالی انعام تھا، بلکہ اس جذبے کی قدر دانی تھی جو دلوں میں بسے پاکستان سے جُڑا ہے۔
ایسے اقدامات ہمارے نوجوانوں کے دلوں میں حب الوطنی کا چراغ مزید روشن کرتے ہیں۔ 🌟
پاکستان زندہ باد! 💚
#pakistanzindaababd #PakistanArmy #tribute #Pakistan
#ggwrc
16 May, 2025
26 March, 2025
23 March, 2025
22 March, 2025
22 March, 2025
21 March, 2025
20 March, 2025
20 March, 2025
20 March, 2025
18 March, 2025
17 March, 2025
27 February, 2025
24 February, 2025
24 February, 2025
18 February, 2025
05 February, 2025
29 January, 2025
18 January, 2025
11 January, 2025
10 January, 2025
19 December, 2024
19 December, 2024
30 November, 2024
30 November, 2024
29 November, 2024
09 November, 2024
01 November, 2024
26 October, 2024
18 April, 2024
GOVT. GRADUATE COLLEGE (W) RAKH CHABEEL MANAWAN
LHR
RAKH CHABEEL MANAWAN
govtcolrc@gmail.com
042-36522802
© GGCW RCM LHR 2022-2025. All Rights Reserved.
Developed by Paaris Powered by ZEdManSoft